کمبوڈیا میں فوجی اڈے پر دھماکے کے نتیجے میں 20 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
سوشل میڈیا پر ایک فوٹیج میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں، دیگر تصاویر میں ایک تباہ شدہ گودام، ایک تباہ شدہ فوجی ٹرک کو دکھایا گیا ہے۔ کمبوڈیا کی فوج نے بتایا کہ دھماکے سے ہتھیاروں سے بھرا ہوا ٹرک تباہ ہو گیا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دھماکے سے ایک دفتر کی عمارت کے ساتھ ساتھ قریبی بیرکوں کو بھی نقصان پہنچا جس سے قریبی 25 گھر متاثر ہو گئے۔
وزیر اعظم ہن مانیٹ نے کہا کہ جنوبی صوبے کمپونگ سپیو میں ہونے والے دھماکے سے گہرا صدمہ پہنچا ہے۔
وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ وہ مرنے والے فوجیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ زخمی فوجیوں کو معاوضہ ادا کرے۔ ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 20 ہزار ڈالر جبکہ زخمی فوجیوں کو 5 ہزار ڈالر ملیں گے۔