0

عالمی اقتصادی فورم کا اجلاس آج شروع ہو گا ، وزیر اعظم شہباز شریف شریک ہونگے

عالمی اقتصادی فورم کا خصوصی دو روزہ اجلاس آج سے ریاض میں شروع ہو رہا ہے جس میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت ایک ہزار سے زیادہ سربراہان مملکت اور پالیسی ساز شرکت کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم گزشتہ روز سعودی عرب پہنچے تھے، وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔

دو روزہ اجلاس میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا وفد بھی وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں شریک ہو گا۔

اجلاس میں ایک ہزار سے زائد عالمی رہنماؤں کی شرکت کا امکان ہے جن میں سربراہان مملکت اور حکومت کے ساتھ ساتھ سرکاری اور نجی شعبوں بین الاقوامی تنظیموں تعلیمی اداروں اور این جی اوز کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اجلاس میں عالمی تعاون، جامع ترقی اور توانائی جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply