امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کل پیر کوسعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ انٹونی بلنکن علاقائی رہنماؤں سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے بات کریں گے۔
امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا کہ انٹونی بلنکن غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی اور آزاد فلسطینی ریاست کے لیے کام کرنے کی اہمیت پر بھی بات چیت کریں گے۔
واضح رہے کہ ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں امریکہ سمیت دیگر مغربی اور عرب ممالک کے اعلیٰ سطحی نمائندے شرکت کر رہے ہیں، غزہ میں جنگ بندی کے علاوہ اسرائیل اور ایران کے مابین کشیدگی جیسے موضوعات اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہیں۔