0

بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کیخلاف کامیابی پر کیا کہا؟

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بیٹنگ میں 15 سے 20 رنز کم بنائے تھے، شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پانچویں ٹی 20 میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 179 رنز کے تعاقب میں کیوی ٹیم آخری اوور میں 168 رنز پر آل آؤٹ ہوئی اور پاکستان نے 9 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز 2-2 سے برابر کردی۔

شاہین شاہ آفریدی کو شاندار بولنگ پر میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

میچ کے بعد کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پوری سیریز میں مختلف کمبی نیشن آزمائے، ورلڈ کپ سے پہلے سب کھلاڑیوں کو آزمانا چاہ رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کامیابی کے باوجود ٹیم میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بولنگ کے آغاز میں فاسٹ بولرز کو سوئنگ میں مدد مل رہی تھی لیکن پاور پلے کے بعد جب اسامہ میر نے بولنگ شروع کی تو محسوس کیا کہ یہ پچ اسپنرز کو زیادہ مدد فراہم کر رہی ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے آٹھ بولرز استعمال کیے جن میں چار اسپنرز تھے، عماد وسیم تجربہ کار بولر ہیں اور وہ پاور پلے کے بعد بھی اچھی بولنگ کرتے ہیں، شاہین آفریدی نے اہم مواقعوں پر وکٹیں حاصل کیں۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply