0

میکسیکو اور کینیڈا پر 4 مارچ سے 25 فیصد ٹیرف نافذ ہو جائے گا، ٹرمپ

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ  نے کہا ہے کہ میکسیکو اور کینیڈا پر 4 مارچ سے 25 فیصد ٹیرف نافذ ہوجائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین کی مصنوعات پراضافی 10 فیصد ڈیوٹی بھی عائد کی جائے گیا، نئے ٹیرف 10 فیصد ڈیوٹی کے علاوہ ہوں گے جو 4 فروری کولگائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے ان ممالک سے مہلک منشیات فینٹنل کی آمدکے باعث ٹیرف عائد کیا، چین کی مصنوعات پرامریکا کا مجموعی ٹیرف 20فیصد ہوجائے گا۔

دوسری جانب امریکی صدراوربرطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمرکی مشترکہ پریس کانفرس، ٹرمپ نےکہا کہ روس یوکرین جنگ بندی معاہدہ ابھی نہیں ہوا توکبھی نہیں ہوگا، جنگ کے خاتمے کے بعد یوکرین کی بحالی پربات ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply