0

معروف بھارتی ہدایتکار کا بیٹا کار حادثے میں ہلاک

ممبئی (این این آئی)معروف بالی ووڈ ہدایتکار اشونی دھیر کا بیٹا خطرناک روڈ حادثے کا شکار ہوکر ہلاک ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 18سالہ جلاج دھیر، 23نومبر کو ممبئی کے وِلے پارلے ہائی وے پر ہونیوالے خطرناک کار حادثے میں جان کی بازی ہار گیا، حادثے میں جلاج کے ساتھ اس کا ایک دوست، سارتھک کوشک بھی ہلاک ہوا جبکہ کار میں موجود دیگر دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

میڈیا کے مطابق ہدایتکار کا بیٹا جلاج اور ان کے دوست گورے گائوں ایسٹ میں ایک پارٹی کے بعد صبح 3بجے ڈرائیو پر نکلے جہاں تیز رفتاری کے باعث گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔گاڑی 120-150کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جارہی تھی جبکہ ڈرائیور ساحل میندھا مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھا جو تیز رفتاری اور نشے میں ہونے کے باعث گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا اور گاڑی روڑ پر موجود ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد اس کے ساتھ موجود ایک دوست جِمی نے پولیس کو اطلاع دی جہاں جائے وقوعہ پر پہنچ کر پولیس نے ڈرائیور ساحل کو حراست میں لے لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply