لاہور(این این آئی) قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والی سابق ماڈل و اداکارہ زینب جمیل نے کہا ہیکہ 4 دن گزرگئے تمام ثبوت اور بیان دے چکی ہوں لیکن پولیس نے حملے میں ملوث شوہر کو ابھی تک گرفتارنہیں کیا۔ذرائع کے مطابق لاہور میں حملے میں زخمی ہونے والی زینب جمیل کو حملے سے چند روز قبل بذریعہ بینامی خط قتل کی دھمکی بھی ملی تھی، خط میں مبینہ طور پر خاتون پر اس کے شوہرکی جانب سے حملے کا ذکر ہے۔
دوسری جانب زینب جمیل نے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 روز ہوچکے، تمام ثبوت اور بیان دے چکی ہوں لیکن پولیس نے حملے میں ملوث شوہر کو ابھی تک گرفتارنہیں کیا۔مزید برآں پولیس نیزینب جمیل کے ڈرائیور سمیت دو افراد کو حراست میں لے رکھا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل سابقہ اداکارہ اور ماڈل زینب جمیل پر لاہور میں قاتلانہ حملے کا مقدمہ دو نامعلوم افراد کے خلاف درج کیاگیا تھا۔اس سے قبل ایک بیان میں زینب جمیل نے کہا تھا کہ اْسے فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی تھیں، سیلون پر دھمکی آمیز خط بھی بھیجا گیا تھا، ملزمان کو نہیں جانتی لیکن ملزمان پہلے سے گھات لگائے ہوئے تھے۔