دہلی کیپٹلز کے نوجوان بلے باز جیک فریزز نے آئی پی ایل کے اس سیزن میں کافی دھواں دھار ہٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔ انھوں نے اپنی ناقابل یقین بیٹنگ کا مظاہرہ بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈڈیا کے خلاف بھی کیا اور ان کے ایک اوور میں 20 رنز بنا ڈالے۔
آئی پی ایل 2024 کے 43 ویں میچ میں جیک فریزز نے جسپریت بمراہ سمیت ممبئی انڈینز کے تمام بولز کی ٹھیک ٹھاک درگت بنائی۔
آسٹریلوی بیٹر نے ہاردک پانڈیا کو تو بالکل نہیں بخشا اور اور ان کے ایک اوور میں شاندار ہٹنگ کرتے ہوئے 20 رنز بنائے جبکہ اس دوران پانڈیا کافی حیران و پریشان نظر آئے۔
یہ اننگز کا پانچواں اوور تھا، بیٹر نے پہلی گیند پر ہاردک کا باؤنڈری سے استقبال کیا۔ دوسری ڈاٹ بال رہی جبکہ تیسری گیند کو جیک فریزز ڈیپ مڈ وکٹ پر چھکے کے لیے اچھال دیا۔
.@delhicapitals' Flying Powerplay 🤩
Fraser-McGurk increases the temperature with some explosive stroke play 🔥
Watch the match LIVE on @JioCinema and @StarSportsIndia 💻📱#TATAIPL | #DCvMI pic.twitter.com/e2VdyReaPu
— IndianPremierLeague (@IPL) April 27, 2024
چوتھی گیند پھر ایک ڈاٹ تھی لیکن پانچویں گیند پر فریزر نے ایکسٹرا کور فینس کی طرف چوکا مارا جبکہ آخری بال کو انھوں نے پھر سکسر کے لیے باؤنڈری کی راہ دکھائی۔
اس اننگز میں دہلی کے بیٹر جیک فریزر میک گرک نے صرف 15 گیندوں میں اپنی ففٹی اسکور کی اور صرف 27 گیندوں پر چھ چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 84 رنز بنائے۔ چاؤلہ آخر کار 8 ویں اوور ان کی وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔