0

بابر اعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں ٹی 20 کھیلا جارہا ہے 15 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنالیے ہیں، کپتان بابر اعظم 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

بابر اعظم کی 69 رنز کی اننگز میں 6 چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

قومی ٹیم کے کپتان اس اننگز کے ساتھ ہی ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

بابر اعظم نے سب سے زیادہ چوکے لگا کر آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

پال اسٹرلنگ نے 136 اننگز  میں 407  چوکے لگائے تھے جب کہ بابراعظم نے 107 ویں اننگز  میں پانچواں چوکا لگا کر  اسٹرلنگ کو پیچھے چھوڑا ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply