0

بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

بنگلا دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلا دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈھاکہ میں اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شدید ہیٹ ویو کے سبب رواں ہفتے تعلیمی ادارے بند رہے۔

دوسری جانب بنگلادیشی محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید گرمی کی وارننگ کے باوجود محکمہ تعلیم نے تعلیمی ادارے پیر سے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ بنگلا دیشی محکمہ تعلیم کے مطابق ہیٹ ویو کے سبب تعلیمی اداروں میں طلبہ کی اسمبلی نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply