0

نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

پانچویں ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پانچویں ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، زمان خان کی جگہ شاہین آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت جاتے تو ہم بیٹنگ ہی کرتے، کوشش کریں گے 180 سے 190 رنز بنائیں۔

کیوی کپتان ٹام بریسویل کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کنڈیشن گزشتہ میچ کی طرح رہیں گی، نیوزی لینڈ کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 2-1 کی برتری حاصل ہے جبکہ پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply