0

لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں، متھیرا

کراچی (این این آئی)ماڈل و میزبان متھیرا نے کہا ہے کہ جہاز میں سفر کے دوران لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں جبکہ عملہ اچھے سے پیش آتا ہے۔ نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے ماڈل ومیزبان متھیرا نے بتایا کہ میری زندگی میں ایسے لوگ نہیں جو مجھے دیکھ کر بھاگ کر مجھ سے ملنے آئیں لیکن دورانِ پرواز ایک چیز بہت دیکھی ہے کہ زیادہ تر لوگ مجھے دیکھ کر سبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں۔

متھیرا نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ لوگ مجھے دیکھ کر یہ کیوں کہتے ہیں لیکن میں نے تو یہی سنا ہے جبکہ جہاز کا عملہ میرے ساتھ بہت اچھے سے پیش آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسٹار بننا بہت اچھی بات ہے کیونکہ ہم اسٹارز کبھی بھی لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے نہیں ہوتے اور ہمیں خاص عزت دی جاتی ہے۔متھیرا نے کہا کہ ہمیں کسی بھی جگہ کے عملے کی طرف سے بہت پیار ملتا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ مجھ سمیت ہر اسٹار کو اس پیار کی قدر کرنی چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply