0

شوبز انڈسٹری میں 80فیصد لوگ برے ہیں ، اریج چوہدری

اسلام آباد (این این آئی)اداکارہ اریج چودھری نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں 80فیصد لوگ برے ہیں ،معروف ہدایتکار نے رومانوی تعلقات استوار کرنے کیلئے پیغامات بھجوائے۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ اریج چودھری نے کہا کہشوبز انڈسٹری کے محض 20فیصد لوگ ہی اچھے ہیں جبکہ 80فیصد لوگ برے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ انڈسٹری میں رہنے کیلئے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے، بہت ساری چیزیں برداشت کرنی پڑتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایک بڑی عمر کے ہدایت کار نے مجھے رومانوی تعلقات استوار کرنے کیلئے پیغامات بھجوائے تھے،ایک ڈرامے کیلئے اچھا آڈیشن دینے کے باوجود مجھے کاسٹ نہیں کیا گیا جب ہدایت کار سے وجہ پوچھی تو اس نے کہا کہ آپ نے مجھے گرین سگنل نہیں دیا تھا تو آپ کو کیسے کاسٹ کرسکتے تھے؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply