0

سمندری طوفان گیمی چین سے ٹکرا گیا، وارننگ جاری

بیجنگ: سمندری طوفان گیمی چین سے ٹکرا گیا۔ چینی حکام نے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سمندری طوفان گیمی چین سے ٹکرانے والا تیسرا طاقتور طوفان ہے، کئی صوبوں کے ندی نالوں میں تغیانی آ گئی جبکہ لاکھوں افراد کو انخلا کا حکم دے دیا گیا۔

چین کے صوبے فوچیان میں 227 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ طوفان سے ممکنہ تباہی کے پیش نظر 2 لاکھ 40 ہزار 800 افراد کو پہلے ہی نکالا جا چکا ہے۔ طوفان کے باعث ملک کے 10 صوبوں میں شدید بارشوں کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ گزشتہ سال بیجنگ سمیت مختلف علاقوں میں ڈوکسوری طوفان سے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply