0

نسک کارڈ لازمی ، بغیر پرمٹ مکہ میں داخلے پر قید اور جرمانہ ہو گا

سعودی وزارت حج و عمرہ نے عازمین حج کے لیے نسک کارڈ کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نسک کارڈ کے بغیر حج کرنا غیر قانونی ہو گا۔

سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آئے عازمین کو نسک کارڈ حج مشنز فراہم کریں گے ، نسک کارڈ میں عازمین حج کی تمام تفصیلات درج ہوں گی۔

سعودی وزارت حج نے مزید کہا کہ بغیرحج پرمٹ مکہ چیک پوسٹ سے داخل ہونے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ حدود الحرم کے ارد گرد سکیورٹی فورسز تعینات کر دی گئی ہیں، غیر قانونی طور پر داخل ہونے والوں پر جرمانے اور قید کی سزا ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply