پاکستان 2025 چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کر سکتا ہے۔
فروری سے مارچ 2025 تک پاکستان میں منعقد ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم محدود اوورز کے نیوزی لینڈ کے دورے پر روانہ ہو گی۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق یہ اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہیڈ کوارٹر میں ایک میٹنگ کے بعد کیا گیا جہاں چیئرمین محسن نقوی اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ ویننک نے کرکٹ کی آئندہ مصروفیات پر تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس میں پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ نے شرکت کی جس میں جاری پاک نیوزی لینڈ سیریز اور پاکستان کے اگلے سال نیوزی لینڈ کے دورے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
اس دورے میں پاکستان نیوزی لینڈ میں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں حصہ لے گا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے سی ای او ویننک نے کہا کہ نیوزی لینڈ 2025 کی چیمپئنز ٹرافی سے قبل سہ ملکی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔