0

مارک زکربرگ کو ایک دن میں 50 کھرب روپوں کا نقصان

سوشل میڈیا کے مقبول پلیٹ فارم فیس بک کے بانی  مارک زکربرگ کو ایک دن میں 18 ارب ڈالرز (50 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کا نقصان ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان کی دولت میں یہ کمی کمپنی کی سہ ماہی آمدنی رپورٹ کے بعد آئی جس کے نتیجے میں میٹا کے حصص میں نمایاں کمی آئی۔یہ اکتوبر 2022 کے بعد پہلی بار ہے جب مارک زکربرگ کو ایک دن میں اتنے زیادہ مالی نقصان کا سامنا ہوا۔

حیران کن بات یہ ہے کہ جنوری سے مارچ 2024 کے دوران میٹا نے سرمایہ کاروں کی توقعات سے زیادہ آمدنی اور منافع کمایا مگر اپریل سے جون کے دوران کم آمدنی کی پیشگوئی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کمپنی کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اور میٹا ورس پر اربوں ڈالرز خرچ کیے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اس سال ان شعبوں پر 35 سے 40 ارب ڈالرز خرچ کیے جائیں گے۔

اس اعلان کے نتیجے میں میٹا کے حصص میں کمی آئی اور مارک زکربرگ بھی اربوں ڈالرز سے محروم ہوگئے۔

18 ارب ڈالرز کی کمی کے باوجود وہ اب بھی 155 ارب ڈالرز کے مالک ہیں مگر اس سے ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

خیال رہے کہ مارک زکربرگ کی دولت میں 2022 کے دوران 100 ارب ڈالرز کے قریب کمی آئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply