0

تنزانیہ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، 155 افراد ہلاک

ڈوڈوما: تنزانیہ میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں 155 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تنزانیہ میں طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 51 ہزار سے زائد گھر اور 2 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔

حالیہ بارشوں کی وجہ سے مختلف حادثات و واقعات میں 155 افراد ہلاک ہو گئے جن میں بچے، بزرگ اور خواتین بھی شامل ہیں۔ تنزانیہ کے وزیر اعظم نے حالیہ بارشوں سے ہونے والی تباہی کی تصدیق کر دی۔

ملک بھر میں ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں 236 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: 

علاوہ ازیں تنزانیہ کے دارالحکومت ڈوڈوما میں پارلیمنٹ کو بتایا گیا کہ ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے ساتھ ہونے والی شدید بارشوں نے کافی نقصان پہنچایا ہے۔

واضح رہے کہ تنزانیہ اور مشرقی افریقہ کے دیگر ممالک موسمیاتی تبدیلی کے باعث انتہائی خطرے سے دوچار ہیں اور موجودہ برسات کے موسم کے دوران معمول سے زیادہ بارشوں کی زد میں ہیں، کینیا میں بھی درجنوں اموات کی اطلاع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply