0

پاکستان سے رشتہ مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے، امریکہ

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا اہم شراکت دار ہے۔ پاکستان سے رشتہ مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان سے سیکیورٹی اور تجارتی شعبے میں خاص شراکت داری ہے۔ پاکستان خطے میں ہمارے اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارا سیکیورٹی اور تجارت کے شعبوں میں تعاون جاری ہے۔ پاکستان سے ہمارا مضبوط رشتہ ہے اور اسے مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستانی وزیر خزانہ دورے کے دوران محکمہ خارجہ کے ارکان سے مشاورت کے لیے مل چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں ایک آزاد پریس کا لازمی کردار ہے اور ہم باقاعدگی سے پریس کے سوالات کا سامنا کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply