0

 دنیا بھر مقیم کشمیری آج بھارتی یوم جمہوریہ کویوم سیاہ کے طور پر منائیں گے

دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارتی یوم جمہوریہ کویوم سیاہ کے طور پرمنائیں گے، مقبوضہ جموں وکشمیرمیں آج مکمل ہڑتال کی جائے گی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ  بھارت کی جمہوریت اورسیکورازم دنیا کی آنکھو ں میں دھول جھونکنے کے لئے ہے۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کومذہبی آزادی ہے نہ ہی ان کے مذہبی مقامات محفوظ ہیں، بھارت نے7 دہائیوں سے کشمیریوں کاحق سلب کررکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، کشمیرکسی صورت بھارت کاحصہ ہے نہ ہوسکتا ہے، کشمیری اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply