0

مکہ مکرمہ اور جدہ سمیت کئی شہروں میں موسلادھار بارش

مکہ مکرمہ اور جدہ سمیت سعودی عرب کے دیگر شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی۔

عمرہ زائرین نے بارش کے دوران طواف کعبہ جاری رکھا،جدہ اور ملحقہ علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

سعودی عرب میں بارش کے باعث کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔

حکام نے شہریوں سے غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply