واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات میں امریکہ کوئی پوزیشن نہیں لیتا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات میں امریکہ کوئی پوزیشن نہیں لیتا۔ ہم غیرجانبدار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت اور انسانی حقوق کے احترام پر زور دیتے ہیں۔ تمام سیاسی پارٹیوں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر رویہ اپنانا چاہیے۔ بائیڈن انتظامیہ نے کانگریس سے پاکستان کی امداد کی سفارش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں پیشی کے موقع پر ڈونلڈ لو نے کہا تھا کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے 10 کروڑ 10 لاکھ ڈالر پاکستان کیلئے امداد کی درخواست کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امدادی رقم پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف جنگ، اقتصادی اصلاحات اور قرض میں مدد کے لیے دی جائے گی۔ رقم سے پاکستان کو اپنی معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔