قومی کرکٹر احمد شہزاد نے نوجوان بیٹر عثمان خان کی ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت پر سوال اٹھا دیا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں عثمان خان خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے تھے پھر انہیں آئرلینڈ سے سیریز میں موقع نہیں دیا گیا تاہم ورلڈ کپ اسکواڈ میں ان کی شمولیت پر احمد شہزاد نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔
احمد شہزاد نے کہا کہ آپ نے عثمان خان کو ٹیم میں شامل کیا ہے، تو آپ نے انہیں کیوں شامل کیا؟ ہمدردی حاصل کرنے کے لیے؟ اچھی کہانی چلائیں، ہمدردی مل جائے گی۔
اس سے قبل احمد شہزاد نے بعض کھلاڑیوں پر ٹیم میں شمولیت کیلئے سوشل میڈیا پر مہم چلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ایس ایل میں ایک ففٹی کی بنیاد پر پلئیرز کو ٹیم میں منتخب کرلیا جاتا ہے جبکہ ڈومیسٹک میں پلئیرز 8 سے 10 سال تک انتظار کرتے ہیں کہ ان کا قومی ٹیم کی نمائندگی کیلئے نام آئے گا۔
یاد رہے کہ آئرلینڈ کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ٹی 20 سیریز میں پاکستان نے 2-1 سے کامیابی حاصل کی تھی جس میں عثمان خان شامل نہیں تھے، انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی عثمان خان پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہیں۔