سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ایران کے مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ، وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اور انکے ساتھیوں مرحومین کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد نے ڈاکٹر محمد مخبر سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ، اس موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان اور ڈاکٹر محمد مخبر نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔