0

ایپل کی ’آئی او ایس 18‘ میں نئے فیچرز شامل کرنے کی تیاری

کیلیفورنیا : معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون آپریٹنگ سسٹم (آئی او ایس) 18 میں نئے آنے والے فیچرز پر کام شروع کر دیا جو آئی فون اور آئی پیڈ استعمال کرنے والوں کیلیے میسر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی ایپل تاریخ کی سب سے بڑی آئی او ایس اپ ڈیٹ متعارف کرانے جارہی ہے جس میں اے آئی پر مبنی فیچرز کی شمولیت متوقع ہے۔

آئی او ایس 18 پر مصنوعی ذہانت کے حوالے سے کچھ حیرت انگیز اپ گریڈز پر کام کیا جارہا ہے جو آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کے لیے جلد ہی دستیاب ہوں گے۔

ٹیک ریڈار کے مطابق نئی پرائم اپ ڈیٹس ایپل میوزک اور کوئیک ٹائم ایپس سے متعلق ہیں، اس اپ ڈیٹ کے ذریعے بظاہر بہت زیادہ آسان آڈیو ٹرانزیشن ڈلیور کی جائے گی۔

اس کے علاوہ “پاس تھرو” نامی ایک نیا خصوصی فیچر بھی ہے جو اسے ڈولبی ایٹموس اور اسپیشل آڈیو سے منسلک کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق ایپل کمپنی مصنوعی ذہانت کے فیچرز لانے کے لئے اوپن اے آئی کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

ایک اور نیا فیچر اسمارٹ سانگ ٹرانزیشن ہے اور جو کراس فیڈ آپشن کا ایک بہتر ورژن ہو سکتا ہے۔

ایک سیکنڈ سے بارہ سیکنڈ تک کی منتقلی کے ساتھ صارفین (fade) ہونے کے دورانیے کو ایڈجسٹ کر سکیں گے۔ تاہم، یہ اس بات پر منحصر ہے کہ وہ اپنی ایپ کی ترجیحات کیسے ترتیب دیتے ہیں۔

مزید برآں، ایک اور فیچر جو آئی فون صارفین کو تجسس میں مبتلا کر رہا ہے اسے “پاس تھرو” کہا جا رہا ہے جو صرف “سپورٹڈ ہارڈ ویئر” پر ہی قابل رسائی ہوگا۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply