0

اسرائیل کی بربریت جاری، عورتوں بچوں سمیت مزید 59  فلسطینی شہید

اسرائیل کے حملوں میں عورتوں بچوں سمیت مزید 59 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے گھروں، پولیس اسٹیشن اوردیگرمقامات کونشانہ بنایا، 2ماہ سے سرحدی گزرگاہ بند رکھنے سے غزہ میں امداد فراہمی معطل ہے۔

عرب میڈیا ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کا بیت حانون اورشیخ زیدمیں آپریشن کیلئے مکینوں کوعلاقہ خالی کرنے کاحکم دے دیا۔

خیال رہے کہ بدھ سے جمعرات کی صبح تک اسرائیلی فوج کی بمباری سے45 فلسطینی شہید اور100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply