0

ایران کے ساتھ اب تک مذاکرات مثبث اورکار آمد ثابت ہوئے ہیں، ٹیمی بروس

واشنگٹن،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ اب تک مذاکرات مثبث اورکارآمدثابت ہوئے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کیساتھ مذاکرات کا اگلا دورعمان میں ہوگا، ایران کے پاس جوہری ہتھیارحاصل کرنے کی صلاحیت ناقابل قبول ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سخت پالیسیاں بنانا ہر خود مختار ملک کا حق ہے، امرییکی ویزا پالیسیاں سخت کرنے کا مقصد ملک کو دوبارہ عظیم، محفوظ اور خوشحال بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویزا کونسلر کو یہ سوال کرنے کا حق ہے آپ امریکا کیوں اور کیا کرنے آ رہے ہیں، امریکا جو بھی آئے وہ رویئے میں تبدیلی لائے اور اچھے شہری کی طرح پیش آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply