امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات جاری ہیں۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ آج صبح اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں اور ہم چین سے بات کررہے ہیں۔
چینی وزارت خارجہ نے امریکی صدر ٹرمپ کوجواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیرف پرنہ مشاورت ہو رہی ہے اور نہ ہی کوئی معاہدہ ہو رہا ہے۔
چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ چین نے پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ ٹیرف اور تجارتی جنگوں میں کوئی فریق فاتح نہیں ہوتا لیکن ابھی مذاکرات شروع نہیں ہوئے۔









