0

ریمبو اور صاحبہ نے شادی کیلئے وظیفے شروع کر دیئے تھے، جس پر رضا مند ہوگئی، نشو بیگم

راولپنڈی (این این آئی) سابق اداکارہ نشو بیگم نے کہاہے کہ ریمبو اور صاحبہ نے شاد ی کیلئے وظیفے شروع کردیئے تھے جس پر رضا مند ہوگئی۔ ویب شو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق اداکارہ نشو بیگم نے بتایا کہ میں شروع میں ریمبو اور صاحبہ کی شادی کیخلاف تھی کیونکہ مجھے ڈر تھا پتہ نہیں ریمبو کی فیملی ایک ہیروئن کی بیٹی کو قبول کرے گی یا نہیں۔

نشو بیگم نے بتایا کہ میں نے ریمبو سے اپنا گھر بنانے کو کہا کیونکہ میرا خیال تھا کہ وہ میری یہ بات سن کر صاحبہ کا پیچھا چھوڑ دے گا لیکن وہ سنجیدہ تھا اس لئے بہت محنت کرکے اس نے گھر بنالیا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ریمبو اور صاحبہ ایک دوسرے سے شادی کرنے کیلئے اتنے سنجیدہ تھے کہ دونوں نے وظیفے کرنے شروع کردیئے جب ان دونوں نے وظیفے کرنے شروع کئے تو یہ دیکھ کر میں نے رضامندی کا اظہار کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply