0

یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سفیر مقرر

دبئی: دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ کو آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا سفیر مقرر کردیا گیا۔

اولمپکس چیمپئن یوسین بولٹ کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی اور 2028 اولپمکس میں کرکٹ کی واپسی سے امریکا میں اس کھیل کو فروغ ملے گا۔

یوسین بولٹ کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا سفیر بننے پر بہت پرجوش ہوں، کرکٹ کے لیے ہمیشہ سے ہی دل میں خاص جگہ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں جوش، جذبہ لانے اور عالمی سطح پر کھیل کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا منتظر ہوں۔

اولمپک گولڈ میڈلسٹ اسپرنٹر یوسین بولٹ کرکٹ ورلڈکپ کی تشہیر میں حصہ لیں گے اور ورلڈ کپ کے تھیم سونگ میں بھی جلوہ گر ہوں گے۔

یوسین بولٹ ویسٹ انڈیز میں ہونے والے میچز بھی دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ یکم جون سے ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز 6 اور امریکا کے 3 مقامات پر ٹورنامنٹ کے 55 میچز کھیلے جائیں گے۔ورلڈکپ کا افتتاحی میچ امریکا اور کینیڈا کے درمیان ہوگا۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply