کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو سب کا بھائی قرار دے دیا۔اداکارہ نازش جہانگیرسے حال ہی میں مداح نے بابراعظم سے شادی کی پیشکش کا سوال کیا تھا جس پر اداکارہ نے کہا تھا وہ معذرت ہی کریں گی لیکن اب وہ اپنے جواب پر مشکل میں پڑگئی ہیں۔کچھ روز قبل اداکارہ سے انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن میں مداح نے سوال کیا تھا کہ اگر انہیں کپتان بابراعظم شادی کی پیشکش کریں تو ان کا جواب کیا ہوگا؟ جواب میں اداکارہ نے کہا تھا کہ ‘معذرت ہی کروں گی۔
اس کے بعد اداکارہ کی پوسٹ پر تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔ اب حال ہی میں ایک ایسے ہی سیشن میں نازش نے آگاہ کیا کہ بابراعظم کے فینز Triggerہوگئے ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ بابر بھائی !ہم سب کے بھائی ہیں لیکن فینز دل کھول کر منفی پہلو نمایاں کررہے ہیں، میرا کرکٹرز سے کوئی لینا دینا نہیں میرے لیے سب بھائی ہیں، خوامخواہ پیچھے پڑگئے ہیں۔