ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو کے باعث ہزاروں اسکول اور مدرسے بند کر دیئے گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی۔ ملک بھر میں نماز استسقا کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔
بنگلہ دیش میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث ہزاروں اسکولوں اور مدارس کے طلبا کو چھٹی دے دی گئی۔
وسیع پیمانے پر سائنسی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ آب و ہوا کی تبدیلی گرمی کی لہروں کو طویل، زیادہ کثرت اور زیادہ شدید ہونے کا سبب بن رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
بنگلہ دیش کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دارالحکومت ڈھاکہ میں اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔