ترجمان حماس کے مطابق 4 اسرائیلیوں کے بدلے مزید 90 فلسطینیوں کی رہائی آج ہوگی، اسرائیل کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کی فہرست جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔
جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں، اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں صاف پانی کا واحد پلانٹ تباہ کردیا، جنین میں منگل سے اب تک 14 فلسطینی شہید، 40 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق جنین کیمپ میں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے گھروں کو آگ لگادی، عرب لیگ اور یواے ای کی جنین میں اسرائیلی آپریشن کی شدید مذمت کی ہے۔
فلسطینی طبی عملہ کورفح میں 17 فلسطینیوں کی باقیات ملیں ہیں، مغربی کنارے کے قصبے میں اسرائیلی حملے میں 2 فلسطینی شہید ہوئے۔
انروا کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے غزہ میں سردی سے7 بچے شہیدہوئے، اقوام متحدہ نے کہنا ہےکہ غزہ میں جمعہ کے روز339 امدادی ٹرک داخل ہوئے۔









