ترکیے میں گولہ بارود بنانے والی فیکٹری میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ ترکیہ کے صوبے بالی سیر کے ضلع کریسی کے نواحی علاقے میں پیش آیا۔ دھماکے سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔
دھماکے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا تاہم وزارت داخلہ کی جانب سے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
ترکیہ کے وزیرِ داخلہ علی یرلیکایا نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ اسپتال میں زخمیوں کو طبی امداد مہیا کی جا رہی ہے جن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ وزیر داخلہ نے واقعے میں دہشتگردی کے عنصر کی تردید کی۔