عرب میڈیا کے مطابق غزہ سٹی میں رہائشی عمارت پر بمباری سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔ دیرالبلاح میں اسرائیلی فوج نے انروا (اقوام متحدہ کا امدادی ادارہ) کی کار کو نشانہ بنایا، جس سے انروا کے رکن سمیت 2 افراد شہید ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق نصیرات میں بھی اسرائیلی شدید فوج نے بمباری کی ہے، جس سے ایک فلسطینی شہری شہید ہوگیا جبکہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
جبالیہ کیمپ کا محاصرہ 19 روز سے جاری ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ میں خوراک کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور قتل عام حد سے کئی گنا بڑھ چکا ہے، اور نوبت یہاں تک آ گئی ہے کہ اب غزہ کے اسپتالوں میں شہید فلسطینوں کی لاشوں کو دفنانے کیلئے کفن ختم ہوچکے ہیں۔
ادھر صہیونی فورسز نے امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخلے سے روک دیا تل الحوا محلے میں پانچ دن بعد ملبے تلے دبی خاتون کو زندہ نکال لیا گیا۔
گزشتہ سال اکتوبر سے اب تک شہدا کی مجموعی تعداد 42 ہزار 792 ہوگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔









