غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ میں ڈومیسٹک پرواز کے لیے ایک چھوٹے مسافر طیارے نے بنکاک کے مرکزی ہوائی اڈے سے اڑان بھری۔ جس کا کچھ ہی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا۔
طیارے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا گیا۔ طیارے کا ملبہ تھائی لینڈ ہوائی اڈے سے تقریباً 40 کلومیٹر دور مینگرووز کے دلدل سے مل گیا۔ بدقسمت طیارے میں 5 مسافر 2 ایئرہوسٹس اور ایک پائلٹ اور ایک معاون پائلٹ سوار تھے۔ جن میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔
یہ بھی پڑھیں:
مرنے والے پانچوں مسافروں کا تعلق ہانگ کانگ سے تھا اور وہ چینی نژاد شہری تھے جبکہ ایئرہوسٹس اور پائلٹس تھائی شہری تھے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک جنگل والے علاقے کے درمیان دلدل اور پانی میں جہاز کے ٹکڑے بکھرے ہوئے ہیں۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔









