نیپالی ائیر لائن کا طیارہ ٹیک آف کے دوران کھٹمنڈو میں حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا جس کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق کھٹمنڈو ائیر پورٹ پر ٹیک آف کے دوران حادثے کا شکار ہونے والے سوریا ائیر لائن طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 19 افراد سوار تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ حادثے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ، حادثے کے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم ساؤتھ ایشیا ٹائمز کے مطابق طیارہ ٹیک آف کے دوان پھسلن کے باعث حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوا۔









