اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو 3 روزہ دورے پر امریکا پہنچ گئے، امریکی صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم اور امریکی صدر کی ملاقات جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں شیڈول ہے۔ اس سے قبل آج اسرائیلی وزیراعظم امریکی کانگریس سے خطاب کریں گے۔
دوسری طرف سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے لیے تیار ہو گئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات جمعے کو فلوریڈا میں ہوگی، نیتن یاہو نے خود ٹرمپ سے ملنے کی درخواست کی تھی۔
امریکی میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کے دورے کے دوران کیپیٹل کے باہر متعدد مظاہروں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ جن میں سے کچھ نے مجموعی طور پر اسرائیلی فوجی مہم کی مذمت کی ہے اور نیتن یاہو پر جنگ بندی کے معاہدے کو گھر لانے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔