برطانوی حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں 7 فیصد تک کمی کا اعلان کیا ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا اور یہ سہ ماہی یعنی جولائی سے ستمبر تک برقرار رہیں گی۔
توانائی ریگولیٹری ادارے “آف جیم” (Ofgem) نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ قیمتوں میں کمی کا مقصد مہنگائی کے دباؤ میں کمی لانا اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے، گزشتہ دو سالوں سے بلند قیمتوں کے باعث عوام شدید مالی دباؤ کا شکار تھے۔
حکام کے مطابق یہ کمی عالمی توانائی منڈی میں قیمتوں کے استحکام اورطلب میں کمی کا نتیجہ ہے، حکومت کا کہنا ہے کہ اگرعالمی مارکیٹ میں قیمتیں مزید گریں تو اکتوبر سے مزید کمی ممکن ہے۔
ماہرین نے اس فیصلے کومثبت قدم قراردیا ہے جوگھریلو صارفین اورچھوٹے کاروباروں کے لیے مالی سہولت بنے گا۔









