کراچی (این این آئی) اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا ہے کہ جس کو میری بات بری لگی وہ بابر کو اپنی بہن کا رشتہ دیدے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نازش جہانگیر نے کچھ روز قبل انسٹاگرام پر مداحوں سے بات چیت کرنے کیلئے ایک سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں کی جانب سے پوچھے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے تاہم ان کے ایک سوال کے جواب نے بابر اعظم کے مداحوں کو ناراض کر دیا۔
انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بابر اعظم سے شادی کی پیشکش قبول کرنے کے بجائے معذرت کرلیں گی۔اداکارہ کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو بابر اعظم کے مداحوں نے ان پر تنقید کرنا شروع کردی جس کے بعد اب انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر بابر اعظم کے مداحوں کے لیے ایک پیغام شیئر کیا ہے۔نارش جہانگیر نے لکھا کہ جس کو بھی میری بات بری لگی ہے وہ بابر اعظم کو اپنی بہن کا رشتہ دیدے ،لیکن میری جان چھوڑ دیں۔