0

چوتھے میچ کیلیے پاکستان ٹیم میں کئی تبدیلیاں ہوں گی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی کل لاہور میں کھیلا جائےگا۔

لاہور میں پاک نیوزی لینڈ کی پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا فیصلہ ہو گا جس کے لیے دو میچ باقی ہیں۔ سیریز ایک ایک سے برابر ہے اور چوتھا میچ جو جیتے گا اسے نفسیاتی برتری ملےگی۔ اسی برتری کیلئے دونوں ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔

محمد رضوان کے کھیلنے کا امکانات کم ہیں جب کہ عماد وسیم اور فخرزمان کی ٹیم میں واپسی متوقع ہے۔

عرفان خان نیازی کو روٹیشن پالیسی کے ایک حصے کے طور پر آرام دیا جائے گا جس سے دوسرے کھلاڑیوں کو پوری سیریز میں حصہ لینے اور نئی لائن اپ برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

مڈل آرڈر میں آل راؤنڈر شاداب خان اور افتخار احمد شامل ہوں گے جب کہ ابرار احمد کی جگہ اسامہ میر ٹیم میں شامل ہوں گے۔

ٹیم کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کئی اسٹریٹجک تبدیلیاں کرے گی جس میں نسیم شاہ کو پچھلے میچوں میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے آرام دینا بھی شامل ہے۔ آخر میں شاہین آفریدی، محمد عامر اور عباس آفریدی پیس باؤلنگ اٹیک بنائیں گے۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply