ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی معروف رقاصہ و اداکارہ نورا فتیحی نے پاپارازی فوٹوگرافرز پر تنقید کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں 32 سالہ نورا فتیحی نے پاپارازی فوٹوگرافرز پر تنقید کی اور ان پر الزام بھی عائد کیا۔
اداکارہ نے کہا کہ پاپارازی فوٹوگرافرز میرے جسم کو زوم کرتے ہیں، میڈیا صرف میرے ساتھ نہیں بلکہ دیگر خواتین اداکاروں کے ساتھ بھی ایسا کرتا ہے۔نورا فتیحی نے فوٹوگرافرز کی اس حرکت کو غلط قرار دیا اور کہا کہ یہ ایک الگ گفتگو ہے، میں ہر ایک کو پکڑ کر سبق نہیں سکھا سکتی۔