0

پاک نیوزی لینڈ چوتھے ٹی 20 میچ ’’یتیم اور بے سہارا بچے‘‘ بنیں گے خاص مہمان

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ جمعرات 25 اپریل کو لاہور میں ہوگا جس میں یتیم اور بے سہارا بچے ہوں گے خاص مہمان۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ کل (جمعرات) قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے قابل ستائش فیصلہ کرتے ہوئے یتیم اور بے سہارا بچوں کو میچ دیکھنے کے لیے مدعو کیا ہے۔

جمعرات کو ہونے والے میچ میں یتیم اور بے سہارا بچوں کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے میچ دیکھنے کے لیے خصوصی دعوت دی گئی ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 140 یتیم اور بے سہارا بچے پی سی بی کے مہمان خصوصی ہوں گے جہاں میچ کے دوران ان کی مہمان نوازی بھی کی جائے گی۔

اس حوالے سے بورڈ حکام نے ڈی جی سوشل ویلفیئر سے رابطہ کیا اور چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پر بچوں کے لیے فرسٹ کلاس انکلوژر کے ٹکٹس فراہم کیے گئے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بے سہارا اور یتیم بچوں کو اسٹیڈیم میں مدعو کرنا ان کے معصوم چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی چھوٹی سی کوشش ہے۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply