0

پاکستان میں پب جی، فری فائر، ٹیکن مقابلوں کا فائنل کب اور کہاں ہو رہا ہے؟

گیمرز گیلیکسی 2024 نے پاکستان میں شان دار آغاز کیا، ورچوئل گیمز کے ان مقابلوں میں پب جی، فری فائر، ٹیکن اور ایف سی 24 کے مقابلے شامل تھے۔

17 مارچ سے شروع ہونے والے ان مقابلوں میں 1200 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا، نوجوانوں میں مقبول ان کھیلوں کے فائنل 25 اور 26 اپریل کو ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہوں گے۔

پاکستان میں ای اسپورٹس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیشِ نظر گیلکسی ریسرز کی جانب سے شان دار ای اسپورٹس ایونٹس کا انعقاد کیا گیا، ورچوئل گیمز کے ان مقابلوں میں پب جی، فری فائر، ٹیکن اور ایف سی 24 کے مقابلے شامل ہیں، مقابلوں کا آغاز 17 مارچ سے ہوا، جس کے فائنل 25-26 اپریل کو ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہوں گے۔

ان مقابلوں میں اب تک کل 1200 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا، جو نوجوانوں میں ان کھیلوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت ہے، اس طرز کے مقابلے پہلے بھی پاکستان میں 2021 میں منعقد ہو چکے ہیں۔ نوجوانوں کی بے پناہ دل چسپی کے باعث اس سال ان مقابلوں کا انعقاد مزید بڑے پیمانے پر کیا گیا۔

گلیکسی ریسز کی جانب سے ان مقابلوں میں کل 60 لاکھ روپے سے زائد کی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے، ان مقابلوں کا انعقاد پاکستان میں ورچوئل کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply