غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سال 2023 میں بھارت کی ریاست منی پور میں نسلی تنازعات کے دوران انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق منی پور میں میتی اور کوکی قبائل کے درمیان ہونے والے پرتشدد واقعات میں 200 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ منی پور میں تنازعات کی وجہ سے مئی سے نومبر کے درمیان 60 ہزار سے زیادہ افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنے پڑے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت کے دیگر حصوں میں صحافیوں، اقلیتوں اور دیگر اختلاف رائے رکھنے والوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ بھارتی حکومت اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے تنقید کرنے والوں پر دباؤ ڈالا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ خصوصاً اقلیتوں کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
گزشتہ روز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے انتخابی مہم کے دوران ایک جلسے سے خطاب میں بھارتی مسلمانوں کو گھس بیٹھیے قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔