متحدہ عرب امارات میں یکم جنوری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت افرادی قوت اور انسانی وسائل کی اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ نئے سال کے موقع پر یکم جنوری کو تمام سرکاری اور نجی دفاتر بند ہوں گے۔
چھٹی کا اعلان سال نو کے جشن کو منانے اور سیاحوں کی زیادہ سے زیادہ متوقع آمد کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نیا سال سب کےلیے خوشیوں اور کامیابیوں سے بھرپور سال ہو۔
متحدہ عرب امارات کی حکومت بھی سیاحت اور ثقافت کے فروغ کے لیے ایسے پروگرامز کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔
یاد رہے کہ سال نو کی چھٹی پہلے صرف سرکاری ملازمین کو دی گئی تھیں تاہم اب پرائیوٹ سیکٹرز کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔