شام کے معزول صدر بشار الاسد کی اہلیہ نے روسی عدالت میں شوہر سے علیحدگی کی درخواست دائر کر دی۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسماء الاسد نے ماسکو میں رہائش پر اعتراض کرتے ہوئے طرز زندگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے ، اسما الاسد طلاق لے کر برطانیہ منتقل ہونے کی خواہش رکھتی ہیں اور علیحدگی کے بعد یہ ممکن بھی ہو سکے گا۔
رپورٹ کے مطابق اسماء علاج کیلئے لندن جانا چاہتی ہیں ، بشار سے شادی سے قبل عاصمہ لندن میں انویسٹمنٹ بینکر کے طور پر کام کرتی تھیں۔
اسماء کی والدہ سحر الاخراس جو ایک برطانوی شہری اور شام کی سابق سفارتکار رہ چکی ہیں، انہوں نے اپنی بیٹی کو برطانیہ واپس آنے میں مدد کے لیے لندن کی اعلیٰ قانونی فرم کی خدمات حاصل کی ہیں۔