0

یورپی یونین

یورپی یونین نے پاکستان میں فوجی عدالت کی طرف سے 25 شہریوں کو سنائی گئی سزا پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کی نظرمیں ان فیصلوں کو ان ذمہ داریوں سے متصادم سمجھا جاتا ہے جو پاکستان نے شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے (ICCPR) کے تحت قبول کیے ہیں۔

یورپی یونین نے واضح کیا کہ آئی سی سی پی آر کے آرٹیکل 14 کے مطابق ہر شخص کو عدالت میں منصفانہ اور عوامی مقدمے کی سماعت کا حق حاصل ہے جو آزاد، غیر جانبدار اور اہل ہو اور اسے مناسب اور مؤثر قانونی نمائندگی کا حق حاصل ہو۔

خیال رہے کہ 21 دسمبر کو سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرمان کو فوجی عدالتوں کی جانب سے 2 سے 10 سال تک قید بامشقت کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply