انگلینڈ بیٹر جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
برطانوی کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 13 ہزار رنز بنانے والے بیٹر بن گئے، زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ میں انہوں نے 13 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔
جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے پانچویں اور انگلینڈ کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔انگلینڈ بیٹر نے یہ کارنامہ 153 ویں ٹیسٹ میچ میں سرانجام دیا۔
ان سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 13 ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر جیک کیلس کے پاس تھا،انہوں نے 159 ٹیسٹ میچز میں یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے بھارتی کرکٹر نے 200 میچز میں 15 ہزار 921 رنز بنائے۔









