0

پاکستانی سفارتخانے کا واشنگٹن میں افغانستان سے متعلق مکالمے کا انعقاد

واشنگٹن: پاکستانی سفارتخانے کے زیرِاہتمام افغانستان سے متعلق علاقائی صورتحال پرایک اہم مکالمے کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکی ماہرین، سفارتکاروں اور پالیسی سازوں نے شرکت کی۔

پاکستانی سفارتخانے کے زیرِاہتمام اہم مکالمے میں گفتگو کا مقصد جنوبی ایشیا میں امن و استحکام سے متعلق مشترکہ فہم اور پالیسی تجاویزکو فروغ دینا تھا۔

امریکہ میں پاکستان سفیررضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کی سلامتی صرف وقتی توجہ سے ممکن نہیں، اس کے لیے طویل المدت اور سنجیدہ علاقائی حکمت عملی درکار ہے۔

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہا کہ جیواکنامکس پاکستان کی خارجہ پالیسی کا نیا مرکز ہے اورہم خطے میں معاشی تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشت گردی کا خاتمہ افغان عوام کے مفاد میں ہے اوراس کے بغیرعلاقائی استحکام ممکن نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply